خوداعتمادی .
یوں تو قدرت نے ہرانسان کے اندر مختلف صلاحتیں پیدا فرمائی ہیں اور ہرایک انسان کا ان صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کا انداز مختلف ہوتاہے۔کچھ ان صلاحیتوں کا بھرپور استعمال کرتے ہیں جبکہ کچھ لوگ انکا واجبی سا استعمال کرتے ہیں۔ اس کی مختلف وجوہات ہیں۔ 1۔خودفہمی کا فقدان جی ہاں بہت سے لوگ اپنے اندر چھپی ہوئی مخصوص صلاحیتوں کا ادراک وعلم ہی نہیں رکھتے 2۔عدم ضرورت۔ بعض لوگوں کو اپنی مخصوص صلاحیت یا صلاحیتیں آزمانے کاموقع یا ضروت ہی پیش نہیں آتی جس کی وجہ سے یہ لوگ اپنی صلاحیتیں پرکھ نہیں سکتے 3۔کم ہمتی یا خوف۔ تیسری اہم وجہ کم ہمتی اور کچھ غلط ہونے یا لوگوں کےمنفی ردعمل کے خوف سے اپنی صلاحیتوں کا اظہار نہ کرنا ہے ۔ان کے علاوہ دوسری بہت سی وجوہات بھی ہوسکتی ہیں لیکن یہ بہت اہم وجوہات ہیں اوراگر دیکھا جائے تو یہ سب خوداعتمادی کے فقدان کے ذیل میں آتی ہیں۔اگر ایک انسان کے اندر خود اعتمادی ہو تو وہ کہیں نہ کہیں اپنے اندرچھپی ہوئی خداداد صلاحیتوں کاادراک و اظہار کرسکتا ہے ۔
خوداعتمادی کے بارے میں مختلف ماہرین نفسیات اور دانشوروں نے بہت ساری کتابیں لکھیں ہیں ۔نوجوانوں کو خواعتمادی بڑھانے اور اپنے اندر موجود خداداد صلاحیتوں سے استفادہ کرنے کے لیے اس موضوع پر لکھی گئی کتابوں کا ضرور مطالعہ کرنا چاہیے۔ والسلام۔

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں