اپنی زندگی خود جئیں۔
جب سےانسان نے اس دنیامیں قدم رکھا ہے تب سےوہ اپنے بودوباش اوررہہن سہن کےعمل کو بہترسےبہتر اورجدید سے جدید تر بنانے کی تگ ودو میں لگا ہوا ہےجوانسان کی فطری اساس ہے۔ ہرایک انسان کو معاشرےمیں بہترین مقام حاصل کرنے کی بھرپور کوشش کرنی چاہیے اور یہ اس کابنیادی حق ہے لیکن ہمیں اپنے وسائل میں رہتے ہوئے اور اپنی پسند کے مطابق زندگی گذارنے کا انداز(لائف اسٹائل) اختیار کرنا چاہیے آپ جس قسم کے کپڑے پہننا چاہتے ہیں اور آپ کو اللہ پاک نے قوت خرید دی ہے وہی خریدیں اور جوسلائی کروانا آپ کو اچھی لگتی ہےوہی کروائیں جوچپل آپکو پسند ہے وہی خریدیں جوسواری آپ افورڈکرسکتے ہیں وہی خریدیدیں۔ اپنی زندگی خود جئیں ۔لوگوں کی بیجا تنقید کو نظراندازکردیں۔ اگرآپ نے لوگوں کی پسند ونا پسند کے سانچے میں اپنی زندگی کوڈھالنے کی کوشش کی تو دوبارہ سے اپنی زندگی میں واپس آنا بہت مشکل ہوجائے گا ۔لوگ جب دیکھتے ہیں کہ کوئی شخص کسی کی تنقید و فضول مشورے کا اثر نہیں لیتا اور اپنی زندگی اپنی مرضی سے جیتا ہے تو وہ بےجا تنقید ومشوروں سے اجتناب کرتے ہیں۔اور آپ اپنی زندگی خود جینا شروع کردیتے ہیں ۔اپنے بلندکردار۔ اپنی حیثیت اورایک خاص مشن کے ساتھ اپنی زندگی گزارنے والے لوگ کبھی ناکام نہیں ہوتے۔ ۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں