اشاعتیں

دسمبر, 2018 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

سال نو مبارک

ھماری زندگی کا ایک اور سال ختم ہونے جارہا ہے اور ایک نیا سال شروع ہونے کو ہے ۔ہمیشہ کی طرح جب یہ سال شروع ہوا تھا تو بہت سی حسرتیں اور امیدیں اپنے ساتھ لایا تھااور کئی ادھورے خواب پورے کرنے کی امنگ لیکر آیا تھا لیکن کتنی حسرتیں ،کتنے خواب پورے ہوئے اورکتنی حسرتیں اور خواب پورے نہ ہوئےاگر جائزہ لیاجائے تو ہرانسان کی کیفیت اس لحاظ سے مختلف ہوگی ۔کچھ لوگ زیادہ کامیاب رہے ہوں گے تو کچھ ناکام رہے ہوں گے۔دوستوں زندگی اسی کانام ہے ۔ایام،ماہ وسال تو زمانے کے پیمانے ھیں  ۔ورنہ زمانہ تو رواں دواں ہے ازل سے لےکر ابد تک۔ لہذاہمیں اپنی زندگی میں معاشرے کے لیے فعال کردار ادا کرنا چاہیے۔کیونکہ زندگی تو ہرحال میں گذرہی جاتی ہےلیکن اگر ہم کچھ اچھے کام کرجائیں گے تو آنے والے لوگ ہمیں اچھے الفاظ سے یاد کریں گے۔ آپ سب کو آنے والا سال بہت بہت مبارک ہو ۔دعا ہیکہ 2019 آپ کے لیے ڈھیر ساری خوشیاں لائے۔آمین۔

اپنی زندگی خود جئیں۔

جب سےانسان نے اس دنیامیں قدم رکھا ہے تب سےوہ اپنے بودوباش اوررہہن سہن کےعمل کو بہترسےبہتر اورجدید سے جدید تر بنانے کی تگ ودو میں لگا ہوا ہےجوانسان کی فطری اساس ہے۔ ہرایک انسان کو معاشرےمیں بہترین مقام حاصل کرنے کی بھرپور کوشش کرنی چاہیے اور یہ اس کابنیادی حق ہے لیکن ہمیں اپنے وسائل میں رہتے ہوئے اور اپنی پسند کے مطابق زندگی گذارنے کا انداز(لائف اسٹائل) اختیار کرنا چاہیے آپ جس قسم کے کپڑے پہننا چاہتے ہیں اور آپ کو  اللہ پاک نے قوت خرید دی ہے وہی خریدیں اور جوسلائی کروانا آپ کو اچھی لگتی ہےوہی کروائیں جوچپل آپکو پسند ہے وہی خریدیں جوسواری آپ افورڈکرسکتے ہیں وہی خریدیدیں۔ اپنی زندگی خود جئیں ۔لوگوں کی بیجا تنقید کو نظراندازکردیں۔ اگرآپ نے لوگوں کی پسند ونا پسند کے سانچے میں اپنی زندگی کوڈھالنے کی کوشش کی تو دوبارہ سے اپنی زندگی میں واپس آنا بہت مشکل ہوجائے گا ۔لوگ جب دیکھتے ہیں کہ کوئی شخص کسی کی تنقید و فضول مشورے کا اثر نہیں لیتا اور اپنی زندگی اپنی مرضی سے جیتا ہے تو وہ بےجا تنقید ومشوروں سے اجتناب کرتے ہیں۔اور آپ اپنی زندگی خود جینا شروع کردیتے ہیں ۔اپنے بلندکردار۔ اپنی حیثیت اور...

والدین کے لیے بہترین مشورے Best suggestions for parents

1 سے 12 سال تک کی عمر کے بچوں میں کِن مہارتوں (skills) پرکام ہونا چاہئیے؟ ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ علم و آگاہی، تدبیر، اور حکمتِ عملی سے کام لیا جائے تو بچّے کے دماغ کی وائرنگ میں وہ ضروری tools انجیکٹ کئے جا سکتے ہیں جن کی بچے کی دنیا میں دستیابی اُس کی دنیائے اکیڈیمکس یعنی تحصیلِ علم کے سفر میں اُس کی کامیابی کو یقینی بنا ڈالے گی۔ نِیز، عملی زندگی میں بھی۔ بچہ گھر میں ہے یا سکول میں، یہ وہ پانچ بڑے زون یا areas ہیں جن پر کام کرنا ہوتا ہے: 1- ادراکی نشونما Cognitive Skills 2- سماجی/معاشرتی یعنی دوسروں سے ہم ربط ہونے، اُن سے گھل مل کررہنےکی تربیت Social Skills -3 لینگویج سکِلز یعنی چاروں: پڑھنا، لکھنا، سننا اور اظہار کرنا 4- فائن موٹر سکِلز Fine Motor Skills 5- گراس موٹر سکِلز Gross Motor Skills اِن میں سے ہر skill کی عمدہ لرننگ اِس طور ممکن ہے کہ عمر کی ہر سطح پر ماہرین کی طرف سے تجویز کردہ الگ الگ activities کرانے کا اہتمام کیا جائے۔ ایک سال کی عمر، دو سال، تین سال، چار سال ۔۔۔ ہر سطح پر پہلے سے ...

خوداعتمادی .

یوں تو قدرت نے ہرانسان کے اندر مختلف صلاحتیں پیدا فرمائی ہیں اور ہرایک انسان کا ان صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کا انداز مختلف ہوتاہے۔کچھ ان صلاحیتوں کا بھرپور استعمال کرتے ہیں جبکہ کچھ لوگ انکا واجبی سا استعمال کرتے ہیں۔ اس کی مختلف وجوہات ہیں۔ 1۔خودفہمی کا فقدان جی ہاں بہت سے لوگ اپنے اندر چھپی ہوئی مخصوص صلاحیتوں کا ادراک وعلم ہی نہیں رکھتے 2۔عدم ضرورت۔ بعض لوگوں کو اپنی مخصوص صلاحیت یا صلاحیتیں آزمانے کاموقع یا ضروت ہی پیش نہیں آتی جس کی وجہ سے یہ لوگ اپنی صلاحیتیں پرکھ نہیں سکتے 3۔کم ہمتی یا خوف۔ تیسری اہم وجہ کم ہمتی اور کچھ غلط ہونے یا لوگوں کےمنفی ردعمل کے خوف سے اپنی صلاحیتوں کا اظہار نہ کرنا ہے ۔ان کے علاوہ دوسری بہت سی وجوہات بھی ہوسکتی ہیں لیکن یہ بہت اہم وجوہات ہیں اوراگر دیکھا جائے تو یہ سب خوداعتمادی کے فقدان کے ذیل میں آتی ہیں۔اگر ایک انسان کے اندر خود اعتمادی ہو تو وہ کہیں نہ کہیں اپنے اندرچھپی ہوئی خداداد صلاحیتوں کاادراک و اظہار کرسکتا ہے ۔ خوداعتمادی کے بارے میں مختلف ماہرین نفسیات اور دانشوروں نے بہت ساری کتابیں لکھیں ہیں ۔نوجوانوں کو خواعتمادی بڑھانے اور اپنے اندر...