بہترین دوست کون ھے ؟
یوں توآپ کو کافی ایسے لوگ ملیں گے جو روزمرہ زندگی میں کسی نہ کسی وجہ سے آپ سے منسلک رہتے ہیں اور وہ دعویدار ہوتے ہیں کہ وہ وہ نہ صرف آپ کے دوست ہیں بلکہ بہترین دوست ہیں۔ اسی طرح کچھ لوگوں کے بارے میں آپ کی خود یہ رائے ہوتی ہےکہ وہ آپ کے کے بہترین دوست ہیں۔ لیکن اگر دیکھا جائے تو ان میں سے اکثر نہ تو آپ کے دوست ہوتے ہیں اور نہ ہی آپ ان کے دوست ہوتے ہیں بلکہ مختلف مجبوریاں ہا شوق ہیں جنہوں نے آپ لوگوں یکجا کیا ہے۔ ورنہ یہ تعلق دوستی کے زمرے میں نہیں آتا۔ اصل میں دوست وہ ہے جو آپکی ہر اچھی بری بات پر ہاں میں ہاں نہ ملائے بلکہ آپ کی غلطیوں کی نشاندہی کرے اور صرف خوشحالی کے دور میں آپ کاساتھ نہ دے بلکہ کٹھن دور میں بھی آپ کے ساتھ ہونے کاعملی مظاہرہ کرے ۔